کامران غلام کو انگلینڈ بھیجنے کی خبروں پر عاقب جاوید کا مؤقف سامنے آگیا

شائع شدہ تاریخ 10 اگست, 2026
کامران-غلام-کو-انگلینڈ-بھیجنے-کی-خبروں-پر-عاقب-جاوید-کا-مؤقف-سامنے-آگیا

 17 رکنی ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی شامل ہیں ، جو انگلی میں فریکچر کے سبب پورٹ آف اسپن ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے جب کہ ٹیسٹ بیٹس مین سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ھائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام انگلینڈ جا رہے ہیں، عاقب جاوید کے مطابق ایسی کوئی تجویز زیر غور بھی نہیں ہیں۔

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے 30 سال کے دائیں ہاتھ کے بیٹس مین کامران غلام نے پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ اور گیارہ ون ڈے کھیلے ہیں۔

اکتوبر 2024 میں دائیں ہاتھ کے بیٹر نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں نمبر چار پر اولین ٹیسٹ اننگز میں 224 گیندوں پر 118رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کامران غلام گیارہ سے اٹھارہ اگست تک ملتان میں کھیلے جانے والے چار ٹیموں کے ون ڈے کپ میں پاکستان گولڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کی قیادت ون ڈے کپتان شاھین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔