جونیئر ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے قازقستان کو 15-0 سے روند دیا
شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
چین میں شروع ہونے والے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم نے پول بی کے میچ میں قازقستان کو 15 گول کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے چار چار گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول بنائے۔
دوسری جانب ویمنز کے چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے ہرا دیا، دونوں گول شارقہ نے بنائے۔