راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ
شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کا مطلع ابرآلود ہے اور شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔
واسا حکام کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں میں واسا کی اضافی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں، نالہ لئی کے اطراف ریسکیو 1122، واسا اور سول ڈیفینس کا عملہ تعینات ہے۔
ادھر نالہ لئی سمیت تمام نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جب کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔