تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن پاکستانی اسکواڈ تشکیل دینا ہدف ہے: مائیک ہیسن
شائع شدہ تاریخ 05 ستمبر, 2026
برمنگھم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریڈ بال اسکواڈ کے عبوری کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ تھے۔ہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آئے ہیں، کھلاڑی مکمل فوکس ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں، وہ جاپان میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے موجود تھے، لاہور آنے پر ریڈ بال ٹیم کی عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی، وہ ریڈ بال کی سلیکشن کا حصہ نہیں، وائٹ بال کے کوچ اور سلیکشن کا حصہ ہیں۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، نئے نوجوان کھلاڑی آئے ہیں، جن سے پاکستانی بولنگ اٹیک بہتر نظر آئے گا، اُنہیں کھلاڑیوں کے ریلیز ہونے کی وجہ معلوم نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ محمد عباس نے دورہ انگلینڈ پر شاندار بولنگ کرائی ہے، وہ چند ریڈ بال کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں، کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔