ایف بی آر کے فاسٹر ریفنڈ سسٹم میں تکنیکی مسائل سامنے آ گئے
شائع شدہ تاریخ 25 جولائی, 2026
وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ’’فاسٹر‘‘سیلز ٹیکس ریفنڈ سسٹم میں خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹیکس اتھارٹی کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ یہ خامی برآمد کنندگان کو متاثر کر رہی ہے اور خودکار ریفنڈ نظام کی مؤثر کارکردگی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
ایک کمپنی کی جانب سے دائر شکایات پر جاری کیے گئے فیصلے میں وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی نے قرار دیا کہ فاسٹر سسٹم کمرشل ایکسپورٹ گڈز ڈیکلریشن اور غیر تجارتی نمونہ جاتی برآمدات میں فرق کرنے سے قاصر ہے۔