امام الحق اور محمد رضوان کا موبائل ڈیٹا پی سی بی کو مل گیا، تحقیقات میں پیش رفت
شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جب کہ ٹھوس شواہد ملنے پر انہیں بھاری جرمانوں اور پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
دوونوں کرکٹرز کی سرگرمیوں کے علاوہ یہ بھی چیک کیا جارہا ہے کہ دونوں کھلاڑی کن کن لوگوں کے ساتھ روابط میں رہے ۔
یہ بات بھی خارج از امکان نہیں مستقبل میں انہیں پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے۔
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست کے بعد ہوٹل پہنچنے پر ٹیم کے سکیورٹی آفیسر نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون اپنے قبضے میں لیے اور کئی گھنٹے بعد ڈیٹا کسی اور جگہ ٹرانسفر کرنے کے بعد انہیں فون واپس دیے گئے۔
اس بارے میں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔