آئی سی سی نے امریکی کرکٹر کو 8 سال کے لیے معطل کر دیا

شائع شدہ تاریخ 03 اگست, 2026
آئی-سی-سی-نے-امریکی-کرکٹر-کو-8-سال-کے-لیے-معطل-کر-دیا

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی  نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔

بودوگم اخیلیش نےابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا۔