بھارتی کپتان کو آفس بلا کر ٹرافی دینے کی پیشکش

شائع شدہ تاریخ 01 اکتوبر, 2025
Offer to call Indian captain to office and give him trophy

 ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق بات اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے اصرار کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

 ایشیا کپ آئندہ کب اور کس ملک میں ہوگا؟

ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے اس حوالے سے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی دبئی میں ہی موجود ہے۔

اس سے قبل سیاست دان ششی تھرور اور سابق کپتان کپل دیو نے بھی کہا تھا کہ جب پاکستان سے کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی۔