یورپی ممالک کا بڑا قدم، امریکا کے بغیر آبنائے ہرمز کی بحالی کا منصوبہ
شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2026
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں مختلف ممالک کو شامل کیا جائےگا اور اس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے منصو بے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے اور دیگر فوجی بحری جہاز بھیجنا شامل ہے تاکہ اہم سمندری راستے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ ایک ایسا بعد از جنگ منصوبہ بھی تیار کر رہا ہے جس کے تحت امریکا کی براہ راست شمولیت کے بغیر آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کو بحال رکھا جا سکے۔