حوثیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر بمباری
شائع شدہ تاریخ 09 ستمبر, 2026
یمنی حوثیوں سے منسلک ٹی وی کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مارب، الجوف اور تعز میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، صوبہ مارب کے علاقے صرواح میں 10 جبکہ صوبہ تعز کے علاقے البرح میں 5 فضائی حملے کیے گئے، صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی سعودی فورسز نے بمباری کی ہے۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں ہونے والے قائم اتحاد نے تاحال حوثیوں پر حملوں کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے شہر خمیس مشیط میں خطرے سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کر دیے۔