ورلڈ کپ 2027: آسٹریلیا کا اسکواڈ سائز بڑھانے کا مطالبہ
شائع شدہ تاریخ 29 جولائی, 2026
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 17 کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ورلڈ کپ 2027 میں فائنلسٹ ٹیم 5 گروپ میچز ، 6 سپر سیون میچز، ایک سیمی فائنل اورایک فائنل کھیلے گی جب کہ ورلڈکپ 2023 کے مقابلے میں فائنلسٹ ٹیم 11 کے بجائے 13 میچز کھیلے گی۔
آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ 15 کھلاڑیوں میں ایک دو کھلاڑی انجری کے ساتھ چل رہے ہوں تو سلیکشن مشکل ہوجاتی ہے، ایونٹ اگر دور دراز جگہ پر ہو رہا ہو تو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، ایسی صورتحال میں اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا دینی چاہیے۔
اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ فیفا کھلاڑیوں کی تعداد کو 26 تک رکھنے کی اجازت دیتی ہے، فٹ بال میں بھی فیلڈ میں 11 ہی کھلاڑی ہوتے ہیں، عالمی چیمپئین اسپین نے 8 میچز کھیلے۔