ملتان سلطانز کی شاندار فتح، راولپنڈی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست
شائع شدہ تاریخ 07 اپریل, 2026
لاہور میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کی جانب سے سیم بلنگز 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے اسپنر فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلپی نے 56 رنز کی اننگز کھیلیں۔ شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔