شہزادہ فیصل کا بیان، خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد سعودی عرب کارروائی کر سکتا ہے
شائع شدہ تاریخ 19 مارچ, 2026
اجلاس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سعودی عرب فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔
وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، پاکستان نے تمام ممالک پر حملوں کے خاتمے پر زور دیا۔