شمالی وزیرستان آپریشن: 5 خوارج ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

شائع شدہ تاریخ 01 اگست, 2026
شمالی-وزیرستان-آپریشن-5-خوارج-ہلاک،-پاک-فوج-کے-میجر-شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیرستان  کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔ 

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرحافظ احسان الہٰی شہید ہوگئے، میجر حافظ احسان الہٰی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئےخوارج سےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج بےگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔