سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 30 مارچ, 2026
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ، کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنےگاؤں جا رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔2 خواتین سمیت 4 افراددریا میں لاپتہ ہوئے۔
بعد ازاں لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔