ایران امریکا جنگ، ٹرمپ کا ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 01 ستمبر, 2026
اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں؟ اس سوال پر ٹرمپ نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کہوں گا، لیکن جواب ہاں ہے، میں اسے مسترد کرتا ہوں، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ دراصل احمقانہ سوال ہے۔ ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے ، تو اب جب میں انہیں شکست دے چکا ہوں اور اس کے بعد اس پر ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کروں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم پر ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ایران نےحکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دی تھی۔
امریکی میڈیا فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اردن میں ایرانی حملوں کے جواب میں سخت رد عمل دیا جائیگا۔