ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو میں جھیل اونٹاریو کی جگہ ’جھیل امریکا‘ کا بورڈ

شائع شدہ تاریخ 31 اگست, 2026
ٹرمپ-کی-اے-آئی-ویڈیو-میں-جھیل-اونٹاریو-کی-جگہ-جھیل-امریکا-کا-بورڈ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی جنگ چھیڑ کر جھیل اونٹاریو کو جھیل امریکا کا نام دے دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ، جس کے تحت محکمہ داخلہ کو جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’جھیل امریکا‘رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

تاہم اب  ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

ایک اور ویڈیو میں جھیل کے کنارے بطخوں کو اسلحہ اٹھائے ٹرمپ ہیئر اسٹائل میں گشت کرتے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ پر کڑی تنقید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم تاریخ کے سب سے احمقانہ دور میں جی رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر تصدیق ہو گئی کہ صدر ٹرمپ پاگل ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا نے جھیل اونٹاریو کا بڑا سائن بورڈ نصب کر دیا۔

اونٹاریو کے سربراہ ڈگ فورڈ نے ساحلی پٹی پر نصب سائن بورڈ کی نقاب کشائی کی  جس پر بڑے بڑے حروف میں اونٹاریو جھیل،  اب اور ہمیشہ ، درج ہے۔

ڈگ فورڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بہت پہلے بھی اسے جھیل اونٹاریو کہا جاتا تھا اور ان کے جانے کے بہت بعد بھی اسے اونٹاریو جھیل ہی کہا جائے گا۔