ایران کا دعویٰ، تین یورپی ممالک جنگ سے دور رہیں گے

شائع شدہ تاریخ 03 اگست, 2026
ایران-کا-دعویٰ،-تین-یورپی-ممالک-جنگ-سے-دور-رہیں-گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  امریکا نے ایم اویوکے تحت بحری آمدورفت بحالی کی اجازت نہیں دی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے مدت ختم ہونے سے پہلے حملہ کیا، آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات کر رہا ہے ، آبنائے ہرمز کھولنا عمان سے مذاکرات سے الگ معاملہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ برطانیہ ،بلغاریہ اور یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے سفارت کاری کو موقع دینے کی غرض سے ایران پر ممکنہ حملہ روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔