فوج چھوڑنے کے بعد غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کا احساس ہوا: سابق اسرائیلی فوجی
شائع شدہ تاریخ 07 اگست, 2026
اسرائیل کی سابق خاتون فوجی اہلکار نے اسرائیلی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی توپ خانے کی فوج میں ہمیں بتایا گیا کہ ہم صرف دہشتگردوں کو مارتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہے۔
سابق اسرائیلی فوجی نے کہا کہ فلسطینی شہری امن چاہتے ہیں، زندگی چاہتے ہیں، فوج چھوڑنے کے بعد دیکھا کہ کتنے بچے مارے گئے تھے، تو صدمے میں آگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے مرنے کے مناظر، ماؤں کے رونے کی آوازیں آتی ہیں یہ احساسِ جرم ختم نہیں ہوتا۔