یورو وژن 2026: اسرائیل کی شمولیت پر سوئس گلوکار کا بڑا احتجاج—ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 12 دسمبر, 2025
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے کہا کہ ’ اقوام متحدہ کا آزاد بین الاقوامی کمیشن اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکا ہے، اسرائیل کو مقابلے میں شرکت کی اجازت یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالسیی سے متصادم ہے‘۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں نیمو نے احتجاجاً اپنی ٹرافی واپس کرنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ موسیقی کا بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن مئی 2026 میں آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوگا تاہم اسرائیل کی یورو وژن 2026 میں شرکت کی اجازت کے خلاف اسپین ، آئرلینڈ ، ہالینڈ ، سلووینیا اور آئس لینڈ مقابلے سے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔