امریکا کا بڑا فیصلہ، 5 کروڑ 33 لاکھ بیرل خام تیل کمپنیوں کو فراہم کرنے کا اعلان

شائع شدہ تاریخ 12 مئی, 2026
امریکا-کا-بڑا-فیصلہ،-5-کروڑ-33-لاکھ-بیرل-خام-تیل-کمپنیوں-کو-فراہم-کرنے-کا-اعلان

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی منڈی کو مستحکم رکھنے اور تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 بڑی توانائی کمپنیوں کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔

امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق گزشتہ ماہ بھی 9 کروڑ 25 لاکھ بیرل خام تیل قرض کی صورت میں فراہم کیا گیا تھا، تاہم کمپنیوں نے اس کا صرف 58 فیصد حصہ استعمال کیا۔

امریکی محکمۂ توانائی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات کم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل اسٹریٹجک ذخائر سے جاری کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔