ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں طے پا سکتا ہے، صدر ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 08 مئی, 2026
صدر ٹرمپ نے امریکی چینل کو ٹیلیفون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے جلد معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر نئے حملے کریں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں، یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں ایران ڈیل پر متفق ہوتا ہے یا نہیں۔