خطے میں عدم استحکام کا ذمے دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

شائع شدہ تاریخ 29 مئی, 2026
خطے-میں-عدم-استحکام-کا-ذمے-دار-اسرائیل-ہے،-ایرانی-صدر

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران ذلت کے ساتھ سفارتکاری کے عمل میں شریک نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی سب سے مضبوط طاقت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مشکلات کا علم ہونا چاہیے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم لڑیں بھی اور یہ بھی سمجھیں کہ لڑائی کے بعد سب کچھ پہلے جیسا ہوگا۔