ایرانی جوہری پروگرام 20 سال معطل کرنے پر اعتراض نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 16 مئی, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورۂ چین مکمل کر کے بیجنگ سے روانہ ہوگئے ہیں۔
بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی تیل کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کریں گے، چین امریکا سے اربوں ڈالر کی سویا بین خریدے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت کی، نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے، تاحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی، ممکن ہے دیں اور ممکن ہے نہ دیں۔ تائیوان کے حوالے سے چین سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔