امریکی ضد نے جوہری عدم پھیلاؤ مذاکرات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: ایران
شائع شدہ تاریخ 23 مئی, 2026
ایران کے اقوامِ متحدہ مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نیوکلیئر نان پرولیفریشن ٹریٹی (NPT) ریویو کانفرنس مسلسل تیسری بار امریکا اور اس کے اتحادیوں کی رکاوٹوں کے باعث ناکام ہوئی ہے۔
ایرانی مشن کے مطابق امریکا نے کانفرنس کو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پیچیدہ مذاکرات کا پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کی، جس کے باعث اتفاقِ رائے پیدا نہ ہو سکا۔
ادھر امریکی غیر منافع بخش ادارے آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی کانفرنس جمعے کو کسی حتمی اتفاقِ رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی، جس کی ایک بڑی وجہ ایران کے جوہری معاملے پر اختلافات تھے۔
ایران نے مزید خبردار کیا ہے کہ نیوکلیئر نان پرولیفریشن ٹریٹی، جس کا مقصد دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور بالآخر دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانا ہے، وسیع تر عالمی تخفیفِ اسلحہ کوششوں کے بغیر اپنا مستقبل کھو دے گی۔