ہینو پاک کا ملتان میں اپنی 3Sفیسیلٹی کا افتتاح
شائع شدہ تاریخ 01 فروری, 2020
انڈسٹری میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنے کسٹمرز کی خدمات کیلئے ملتان میں ہینو پاک نے تمام تر مطلوبہ سہولیات سے آراستہ اپنے زیرِ انتظام 3Sفیسیلٹی قائم کرکے ایک زبردست کامیابی اپنے سر کرلی ہے ۔ ملتان : ہینو پاک ملتان میں ہینو کا مقصد ایک ہی مقام پر سیلز،جینئین ہینو اسپیئر پارٹس اور اپنی معیار ی خدمات فراہم کرنا ہے ۔ہینو پاک ملتان3Sفیسیلٹی کا افتتاح کرنے کیلئے ہینو موٹرز لمیٹڈ، جاپان کے سینئر جنرل منیجر سوچی کا نیکو اور ٹویوٹا سوشو کا رپوریشن،جاپان کے جنرل منیجرساتو شی ساسے خصوصی طور پر جاپان سے تشریف لا ئے ۔ اس موقع پر یوشی ہیکو نانامی(صدر اینڈسی ای او)، شی گیرو سوچیا(ایگزیکٹیو نائب صدر،ہینو پاک موٹرز)، عادل شاہ (جنرل منیجر ٹوٹل سپورٹ )اور محمود خان(جنرل منیجر نیشنل سیلز )نے بھی شرکت کی۔