ڈاکٹر آکاش قتل کیس: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 مشتبہ ملزمان ہلاک

شائع شدہ تاریخ 23 جولائی, 2026
ڈاکٹر-آکاش-قتل-کیس-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-3-مشتبہ-ملزمان-ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش قتل میں ملوث تین ملزمان گلشن معمار عمر بروہی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے ہیں، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ایس آئی یو پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں ملوث تھے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے پریس کانفرنس میں ظاہر کی تھی۔