ہوٹل کی بالکونی سے گرنے والا شخص دوسرے شخص پر جا گرا، دونوں ہلاک
شائع شدہ تاریخ 14 جولائی, 2020
اسپین میں ہوٹل کی7 ویں منزل سے گرنے والے شخص کی نیچے کی بالکونی میں موجود دوسرے شخص سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں اسپین کے ہوٹل میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک برطانوی شخص ہوٹل کی 7 منزلہ عمارت سے گرا اور نیچے بالکونی میں موجود ایک اور شخص سے ٹکرایا جس کے باعث دونوں ہلاک ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے اسپین کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرا تھا جہاں وہ 7ویں منزل سے گرنے کے بعد نیچے بالکونی میں موجود دوسرے ہسپانوی شخص سے ٹکرایا جس سے دونوں ہی جان سے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی 3 بیٹیوں سمیت نہر میں کود گئے اس ضمن میں ہسپتانوی حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے گرکر ہلاک ہونے والے برطانوی شہری کے خاندان کی مدد کی جائے گی۔