کراچی میں شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے دو جانیں ضائع

شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2026
کراچی-میں-شادی-کی-تقریب-میں-جھگڑا،-فائرنگ-سے-دو-جانیں-ضائع

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران رشتہ داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر دیگر رشتہ داروں نے مداخلت کرکے صلح کروادی، جس کے بعد جھگڑا ختم ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑا ختم ہونے کے باوجود اگلے دن ایک فریق نے  اچانک آکر دوسرے فریق کے گھر پر  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جلال گل اور بہرام گل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نعمان، محمد ارشاد، مشرنگ خان اوروطن گل شامل ہیں،  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے فائرنگ  میں ملوث واصف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا،  ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور اور ایک 9ایم ایم پستول برآمد کرلی گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔