پرائیویٹ یونیورسٹیز کے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات
شائع شدہ تاریخ 11 فروری, 2020
نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے ڈائریکٹر میاں محمد جہانگیر کی قیادت میں پرائیویٹ یونیورسٹیز کی انتظامیہ کے وفد کی جہانگیر خان ترین سے ملاقات۔ ملتان: وفد میں سابق وزیر تعلیم و وائس چانسلر ساوتھ ایشیاء یونیورسٹی میاں عمران مسعود، ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور برگیڈیر(ر)عجائب، وائس چانسلر این سی بی اے ای میاں شاہد حیدر، وائس چانسلر سپیریر یونیورسٹی میاں عبدالخالق، ڈائریکٹر این سی بی اے ای ڈاکٹر اعجاز قریشی شامل تھے ۔ملاقات میں پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو ڈسکس کیا گیا ۔ جہانگیر خان ترین نے یقین دہانی کروائی کہ پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو وزیر اعظم تک پہنچائیں گے اور ان کو جلد از جلد کو حال کیا جائے گا۔