ٹیکس چوروں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، وزیراعظم کا بڑا حکم
شائع شدہ تاریخ 29 اگست, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی آر اے ایل کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ، غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو معینہ مدت میں مکمل جائے، اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن، پیدا وار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اچھی شہرت کے گڈز ایویلیوایٹرز کی تعیناتی کا عمل خوش آئند امر ہے، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اس متعلق کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔