پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا
شائع شدہ تاریخ 31 جولائی, 2026
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ30ہزار 436 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3لاکھ 69 ہزار 29 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے سے 4080 ڈالر فی اونس ہے۔