قیوم آباد میں بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

شائع شدہ تاریخ 05 اگست, 2026
قیوم-آباد-میں-بچی-سے-مبینہ-زیادتی،-ملزم-گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال کی بچی کو گھر سے باہر گھمانے کی غرض سے لے گیا تھا اور ملزم بچی کو جب واپس لایا تو بچی کی حالت نہایت تشویشناک تھی۔

پولیس نے کہا ہے کہ بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا لیکن دوران علاج انتقال کرگئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گی۔