گجرات میں افسوسناک واقعہ، چچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
شائع شدہ تاریخ 28 اگست, 2026
گجرات میں ایک اور خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جہاں بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ نواحی گاؤں لالہ چک میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، مقتولہ کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس سمیت فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔