نارتھ ناظم آباد میں خاتون سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
شائع شدہ تاریخ 29 اگست, 2026
تھانہ تیموریہ پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے24 اگست کو نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔
دوسری جانب منگھوپیر میں ماربل فیکٹری میں شہری پر تشدد میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔