ملتان میں شوہر کی سسرال میں فائرنگ، بیوی قتل، ساس زخمی

شائع شدہ تاریخ 28 اگست, 2026
ملتان-میں-شوہر-کی-سسرال-میں-فائرنگ،-بیوی-قتل،-ساس-زخمی

پولیس کے مطابق مقتولہ آمنہ اپنے شوہر محمد رحیم سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ آمنہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی رنجش پر محمد رحیم نے اپنے سسرال میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی آمنہ ہلاک جبکہ ساس عابدہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔ ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ 

شدید زخمی خاتون کو نشتر اسپتال علاج کیلئے منتقل کردیا ہے ، آمنہ بی بی کی لاش کے پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر منتقل کردی گئی ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جیونیوز کے پر وگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔