پاکستان برطانیہ تعلقات میں اہم پیش رفت، تعاون بڑھانے پر اتفاق
شائع شدہ تاریخ 28 اگست, 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ سے لندن میں وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جب کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔
اسحاق ڈار نے افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر اظہار تشویش کیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔