ہنگو میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 11 اہلکار شہید

شائع شدہ تاریخ 30 جولائی, 2026
ہنگو-میں-دہشت-گردوں-کا-چیک-پوسٹ-پر-حملہ،-11-اہلکار-شہید

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب کے مطابق اس حملے میں میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10اہلکار شہید ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے اس حملے اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں مجموعی طور پر 28 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 23 اہلکار دیگر مقابلوں یا کارروائیوں میں جبکہ 5 اہلکار براہِ راست خزینہ چیک پوسٹ پر حملے کے دوران زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ تمام شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔