ملتان سلطانز کی کپتانی ملنے پر حیران رہ گیا، محمد رضوان
شائع شدہ تاریخ 21 فروری, 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی کپتانی ملنے پر وہ حیران رہ گئے تھے۔ کرکٹ ویب سائٹ پاکستان کرکٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کپتانی ملنے پر ایسا محسوس کیا جیسے پہلی بار پاکستان کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہو، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈومسٹک کرکٹ میں پہلے سے کپتانی کرنے کا تجربہ ہے لہذا کوئی دباؤ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ملتان سلطانز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوران کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔