مقبوضہ کشمیر: او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2020
مقبوضہ کشمير کی بگڑی ہوئی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظيم رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج 22 جون کو ہوگا۔ گزشتہ روز او آئی سی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ ويڈيو لنک کے ذريعے ہونے والے اجلاس ميں مقبوضہ کشمير کی تازہ صورت حال کا جائزہ ليا جائے گا۔ او آئی سی کے مطابق اجلاس میں آذربائیجان، نائجیر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی سمیت جموں وکشمیر سے متعلق تنظیم کے رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریںگے۔ https://twitter.com/OIC_OCI/status/1274676332446846978 سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے کہا کہ یہ اجلاس تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس کا حصہ ہے۔ اجلاس بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کے ماورائے عدالت قتل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔