مصر میں فلمی انداز کی ڈکیتی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
شائع شدہ تاریخ 29 اگست, 2026
مصر کےہائی وے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چلتے ٹرک سے ڈکیتی کی گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینگ نے اپنی گاڑی کا اگلا حصہ سڑک پر تیز رفتار ٹرک کے پچھلے دروازے سے ملایا اور ایک ڈاکو نے بونٹ پر چڑھ کر ٹرک کا دروازہ کھولا ۔
چور نے مرغیوں کے گوشت سے بھرے ٹرک سے سامان گاڑی میں پھینکنا شروع کردیا۔
پورا واقعہ عینی شاہد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جب کہ پولیس نے مقابلے میں 3 مشتبہ افراد کو ہلاک اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔