امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں پر ایران کا سخت انتباہ

شائع شدہ تاریخ 01 اگست, 2026
امریکا-اور-اسرائیل-کے-ممکنہ-حملوں-پر-ایران-کا-سخت-انتباہ

سی بی ایس کے مطابق متعدد ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں توانائی کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر اب تک کی سخت ترین بمباری کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور ہفتے کے اختتام تک کسی بھی وقت حملے کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور عالمی معیشت پر بمباری کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر یہ بات زیرِ غور آئی کہ حملے پیر کو مالیاتی منڈیاں کھلنے سے پہلے ختم کر دیے جائیں، تاہم حملے ختم کرنے کا حتمی وقت طے نہیں کیا گیا۔ حملوں میں بجلی گھروں، آئل ریفائنریز سمیت توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

متعدد امریکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کو اس منصوبے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ امریکا کے ساتھ رابطہ کاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے ابھی تک حملوں کے لیے حتمی ’’گو‘‘ کا حکم نہیں دیا۔