نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں

شائع شدہ تاریخ 28 اگست, 2026
نیپال-میں-سیلاب-نے-تباہی-مچا-دی،-ہلاکتیں-469-تک-پہنچ-گئیں

امدادی ادارے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ نے خبردار کیا ہےکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

اداروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کی وجہ سے کچھ علاقوں تک صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

انتہائی خراب صورت حال کے باوجود نیپالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے فی الحال کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، مدد کی پیشکش فطری ہے۔

ترجمان نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق نیپال کی سکیورٹی ایجنسیاں سرچ اور ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔

امدادی آپریشن اگلےڈیڑھ گھنٹے تک کے لیے روک دیاگیا: نیپالی فوجی حکام

خبر ایجنسی کے مطابق جھیل اوورفلو ہونے سے نیپال اور تبت کے سرحدی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے،  دریائے بھوٹےکوشی کا راستہ ملبےسے بند ہونےپر بنی جھیل اوورفلوہوناشروع ہوئی۔

ضلعی حکام کے مطابق دریائےبھوٹے کوشی کا راستہ ملبے سے بند ہونےپربنی جھیل کےکنارےٹوٹ گئے، امدادی آپریشن اگلےڈیڑھ گھنٹے تک کے لیے روک دیاگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گلیشیئرکا بڑا حصہ گرنےسے برف،چٹانوں،کیچڑ،ملبے کا بڑا ریلا ہمالیائی دریاؤں میں پھیل گیا،نیپال میں مٹی، چٹانوں اور پانی کی بڑی مقدار سے مزید تباہی کا خطرہ ہے۔