مراکش میں عمارتیں گرنے سے ہلاکتیں 22 تک پہنچ گئیں
شائع شدہ تاریخ 11 دسمبر, 2025
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے شہر فیس میں عمارتیں گرنے سے قبل ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی اوردوسری خالی تھی ۔
حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے اور 16 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں اور اب تک عمارتوں کے زمین بوس ہونے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔