شارجہ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کئی افراد زخمی
شائع شدہ تاریخ 06 مئی, 2020
متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے علاقے النہدہ کی 48 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے، آگ لگنے کے بعد ریسکیو اداروں نے عمارت کو خالی کرالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر کسی حد تک قابو پالیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے کیوں کہ آگ کا دھواں قریبی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی متاثر کررہا تھا۔