زیلنسکی کا روس کے خلاف روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا حکم
شائع شدہ تاریخ 29 اگست, 2026
یوکرینی صدر زیلنسکی نے جمعہ کی شام اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرینی فوج روس کے خلاف روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملے کرے۔ یہ تعداد موجودہ اندازے کے مطابق روزانہ تقریباً 300 ڈرون حملوں سے 3 گنا سے بھی زیادہ ہے۔
زیلنسکی نےفوج پر زور دیا کہ روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں اضافہ کیا جائے۔ ایک واضح ہدف مقرر ہے اور ہم یہ کام مکمل کریں گے۔
یوکرینی صدر نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے ماسکو کے دورے اور روسی حکام سے ملاقاتوں سے متعلق رپورٹس پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کیف کو امریکی حکام کی جانب سے ماسکو میں حالیہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
روسی صدارتی محل کریملن نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس سربراہ نے ماسکو میں روسی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی، تاہم روسی حکام کے مطابق روسی صدر سے کسی بھی قسم کی ملاقات نہیں ہوئی۔