حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 11 ستمبر, 2026
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے مغربی صوبے تیز میں خاص اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے المُکہ بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں اور المکہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
واضح رہے کہ المکہ اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور فوجی لحاظ سے بھی یہ جگہ خاص اہمیت کی حامل ہے۔