برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی، غیر قانونی افراد کو مستقل رہائش کیلئے 30 سال انتظار
شائع شدہ تاریخ 21 نومبر, 2025
برطانیہ میں قانونی طور پر آنے والے امیگرینٹس کو مستقل رہائش کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر آنے والوں کو مستقل رہائش کےلیے 30 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔
وزیرداخلہ شابانہ محمود نے امیگریشن پالیسی پربات کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے لازم ہےکہ ان کا کریمنل ریکارڈ نہ ہو، اے لیول کے معیار کی انگریزی بولنے میں مہارت رکھتا ہو، ان پر ملک میں کوئی قرضہ بھی نہیں ہونا چاہیے، نئے مجوزہ قواعد کا اطلاق برطانیہ میں پہلے سے موجود افراد پر بھی ہوگا۔
اس تجویز کے تحت مختلف کیٹیگریز کے لیے سیٹلمنٹ کا وقت بھی مختلف ہوگا، وزیرداخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مستقل رہائش کے لیے رجوع کرنے سےقبل برطانیہ میں قیام کی مدت 5 کے بجائے 10 برس کردی جائے گی۔
شبانہ محمود نے بتایا کہ این ایچ ایس کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور نرسیں 5 برس بعد ہی مستقل رہائش کے لیے رجوع کرسکیں گے، ذہین افراد کو فاسٹ ٹریک کے ذریعے اور زائد آمدنی اور انٹرپینیورز 3 برس بعد ہی مستقل رہائش کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔
شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ٹوٹے ہوئے امیگریشن نظام کو منصفانہ اور انضمام کے نظام سے بدلنا چاہتی ہوں، میرے والدین بھی بہتر زندگی کے لیے برطانیہ آئے اور پھر مقامی شہری بن گئے۔