ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

شائع شدہ تاریخ 14 جولائی, 2026
ایشین-انڈر-18-والی-بال-پاکستان-نے-گروپ-میں-پہلی-پوزیشن-حاصل-کر-لی

پاکستان نے گروپ کے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو تین صفر سے شکست دی، پاکستان نے 19-25، 19-25 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے تینوں میچز جیت کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں کرغزستان اور دوسرے میچ میں قازقستان کو شکست دی تھی۔