ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت، سابق کرکٹرز بورڈ پر برس پڑے
شائع شدہ تاریخ 01 ستمبر, 2026
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے شامل کرنا حیران کن فیصلہ ہے۔
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پی سی بی تسلسل کے ساتھ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، کوئی استحکام نہیں۔
سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن بھی پاکستان ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیران ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے سمیت اتنی تبدیلیاں، کیا واقعی یہ سب ہوا ہے؟